ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / جنگلی ہرن شکار معاملہ : بھٹکل میں جانور سمیت سواری ضبط

جنگلی ہرن شکار معاملہ : بھٹکل میں جانور سمیت سواری ضبط

Thu, 22 Dec 2016 19:42:19    S.O. News Service

بھٹکل:22 /ڈسمبر  (ایس او نیوز)  بارہ سنگھا اور ہرن کا شکار کرتے ہوئے گردن کاٹ کر سواری کے ذریعے لے جانے کے دوران پولس نے سواری کو روک کر تلاشی لی، اس دوران 5 ملزمان فرار ہونےمیں کامیاب ہوگئے، یہ واقعہ تعلقہ کے پرورگا کے قریب پیش آیاہے۔

ملزمان میں 2بھٹکل کے مکین ہونےکی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، پولس نے جس سواری کو ضبط کیا ہے وہ اُڈپی کی کسی خاتون کے نام سے رجسٹرڈ ہونے کی بات کہی جارہی ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولس نے جال بچھایا ہے۔ ضبط شدہ 2 بارہ سنگھا اور 1ہرنی کا وزن 2 کونٹل بتایا گیا ہے۔ ضبط شد ہ جانور اور سواری کو فاریسٹ محکمہ کے افسران کو منتقل کیا گیا ہے۔ شبہ جتایا گیا ہے کہ پڑوس کے ساگر یا کولور جنگل میں ان جانوروں کا شکار کیا گیا ہوگا، بھٹکل شہری پولس تھانے میں کیس درج ہواہے، ڈی وائی ایس پی شیو کمار کی رہنمائی میں سی پی آئی سریش نایک کی نگرانی میں جانچ جاری ہے۔


Share: